اسلام آباد پولیس کی کارروائی، کراچی سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

7:14 AM Add Comment
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈکیتی کی ایک واردات کو ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، پکڑے گئے ملزمان میں سے 2 کی شناخت ثمر اور عبد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور وہ کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں، بھتے سے جمع کی گئی رقم اسی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں جمع کرائی جاتی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


سعودی عرب میں عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدوردب گئے، بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے

12:26 PM Add Comment
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے بیشترکا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ملبے سے 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیرتعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے جب کہ مزدوروں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملبے سے 4 زخمیوں اور 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔


اس شہرِ سنگ دل کو جلا دینا چاہیے

12:23 PM Add Comment
اس شہرِ سنگ دل کو جلا دینا چاہیے
پھر اس کی خاک کو بھی اُڑا دینا چاہیے

ملتی نہیں پناہ ہمیں جس زمین پر
اک حشر اس زمیں پہ اٹھا دینا چاہیے

حد سے گزر گئی ہے یہاں رسمِ قاہری
اس دہر کو اب اس کی سزا دینا چاہیے

اک تیز رعد جیسی صدا ہر مکان میں
لوگوں کو ان کے گھر میں ڈرا دینا چاہیے

گُم ہو چلے ہو تم تو بہت خود میں اے منیر
دنیا کو کچھ تو اپنا پتا دینا چاہیے

خوشبو کی طرح دل کے گلابوں میں رہے گا

12:20 PM Add Comment
خوشبو کی طرح دل کے گلابوں میں رہے گا
وہ چاند ہمیشہ میرے خوابوں میں رہے گا

بھیگی ہوئی آنکھوں سے گلے مل کے بچھڑنا
وہ شخص سدا دل کے نصابوں میں رہے گا

شاید میں ابھی اس کے جگر تک نہیں اترا
شاید وہ ابھی اور نقابوں میں رہے گا

سانسوں کی طرح میں، تیری نس نس میں رہوں گا
کھو کر تُو مجھے خود بھی عذابوں میں رہے گا

نشہء تو تیرے قرب کا ہے جانِ تمنا
کیا لطف تیرے بعد شرابوں میں رہے گا

ہاں پیار ہے، ہاں پیار ہے، سولی پہ چڑھا دو
اقرار ہے، اقرار ہے، جوابوں میں رہے گا

پھر زرد رُتیں دل پہ اُترنے لگیں ایاز
دل تب ہی بچے گا جو خرابوں میں رہے گا
-

ناخن پرچپک کرخفیہ ایس ایم ایس کرنے والا جدید اسٹیکرتیار

12:17 PM Add Comment
ناخن پرچپک کرخفیہ ایس ایم ایس کرنے والا جدید اسٹیکرتیار

ماہرین کے مطابق اس اسٹیکر کو مستقبل کا ریموٹ کنٹرول بھی قرار دیا جارہا ہے، تصویر ایم آئی ٹی
بوسٹن: کبھی کبھی آپ کو انتہائی ضروری پیغام پہنچانے کے لیے میسج بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر آپ اس وقت میٹنگ یا محفل میں ہوں تو اس طرح فون پرمصروف رہنا خلاف ادب عمل شمار کیا جاتا ہے مگر اب آپ کی یہ مشکل بھی آسان ہوجائے گی کیونکہ انگوٹھے کے ناخن پر نصب ایک ایسا اسٹیکر تیار کرلیا گیا ہے جسے چھونے سے آپ کی ای میل یا میسج پہنچ جائے گا اور کسی کو اس کا علم بھی نہیں ہوگا۔
امریکی ماہرین نے رنگ برنگی جعلی ناخنوں سے متاثر ہوکر ایک اسٹیکر تیار کرلیا ہے جس کے نیچے باریک سرکٹ موجود ہے جو صرف انگلی لہرانے سے ہی ایک میسج تیار کرسکتا ہے۔ اس ایجاد کو نیل او NailO کا نام دیا گیا ہے جسے بعض لوگ جاسوسی کا ایک آلہ بھی قرار دے رہے ہیں کیونکہ صرف ناخن چھونے اور انگلی لہرانے سے بھی ای میل اور ایس ایم ایس تیار کیا جاسکتا ہے جس کا کسی کو احساس بھی نہیں ہوتا جب کہ یہ پیغام وائرلیس یا بلیوٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر پر منتقل ہوجاتا ہے۔
اس جدید اسٹیکر پر 4 تہیں موجود ہیں جن میں سب سے اوپررنگین پرت، دوسری پر سینسر،تیسرے پر مائیکروچپس اور کنٹرولراوربلوٹوتھ اورچوتھی پربیٹری ہے جب کہ یہ اسٹیکر2 گھنٹے تک پیغام نشر کرسکتا ہے، اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے ایس ایم ایس اور ای میل پیغامات کو صرف انگوٹھا گھمانے سے بھیجا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اہم ایجاد کا اینٹینا بنانا ایک چیلنچ تھا تاہم اور اب بیٹری کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے جو فی الحال صرف 2 گھنٹے تک کام کرسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے مستقبل کا ریموٹ کنٹرول بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ مثلاً گھر میں داخل ہوتے ہی اگر آپ ناخن کے اسٹیکر پر دائیں سے بائیں انگلی پھیریں تو اس سے دروازہ کھل جائے اور بائیں سے دائیں پھیرنے پر گھر کی روشنی جلائی جاسکتی ہے۔

ﮐﯿﺴﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺴﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

12:16 PM Add Comment
ﮐﯿﺴﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺴﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﭼﮭﻮﮌ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﺍﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺟﯿﺴﮯ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺍﺑﮭﯽ ﺳﻼﻣﺖ ﮨﻮ
ﺍﯾﺴﮯ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺟﮕﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻭﻗﺖ ﻟﻮﭨﺎ ﮨﻮ ﺟﯿﺴﮯ ﮈﺍﮐﮯ ﻣﯿﮟ
ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮔﻨﻮﺍﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﺟﯿﺴﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﭽﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺍﯾﺴﮯ ﺳﮕﺮﯾﭧ ﺟﻼﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ

ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﮭﮑﻦ ﺳﮯ ﺗُﻮ صاحب
ﺳﺮ ﭘﮧ ﻣﺎﺿﯽ ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﮨﮯ


بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟

بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟

12:00 PM Add Comment
بکھرتا جسم میری جاں کتاب کیا ھو گا؟
تمہارے نام سے اب انتساب کیا ھو گا؟

تم اپنی نیند بھرے شہر میں تلاش کرو
جو آنکھ راکھ ھوئی اس میں خواب کیا ھو گا؟

وہ میری تہمتیں اپنے بدن پہ کیوں اوڑھے
میرے گناہ کا اس کو ثواب کیا ھو گا؟