سعودی عرب میں عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدوردب گئے، بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے

12:26 PM
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے بیشترکا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ملبے سے 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیرتعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے جب کہ مزدوروں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تاہم بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر ملبے سے 4 زخمیوں اور 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔


Share this

Related Posts

Previous
Next Post »